ایاز رانا : عالمی مارکیٹ میں سونامہنگا ہوگیا، جبکہ مقامی سطح پر معمولی کمی آگئی ہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 200 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 41ہزار 300 روپے کا ہوگیا، دس گرام سونا 171 ڈالر کمی سے 2 لاکھ 6ہزار 876 روپے کا ہوگیا ۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر اضافے سے 2332 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔
ایک تولہ چاندی 2750 روپے پر برقرار ہے ۔