اسلام آباد کی تھانے اپ گریڈ کروں گا، محسن نقوی کاکراچی کمپنی تھانے کی حالت دیکھ کر اعلان

15 Jun, 2024 | 04:21 PM

اویس کیانی : وفاقی وزیرداخلہ نے جی نائن مرکز میں تھانہ کراچی کمپنی کا اچانک دورہ کیا، جہاں تھانے کی حالت زار دیکھ کر محسن نقوی برہم ہوگئے ۔ 

تھانے کی بری حالت، فرنٹ ڈیسک اور کرائم کمپیوٹر  و ای ایف آئی آر برانچ کے انتہائی چھوٹے کمرے، انوسٹی گیشن آفیسر کے کمرے میں سونے کے لئے چارپائی

ٹوٹے دروازے، صفائی کا ناقص انتظام، بیسمنٹ میں تفتیشی افسروں کے کمروں کی ابتر صورتحال دیکھ کر وفاقی وزیرداخلہ برہم ہوگئے۔ 

 محسن نقوی نے تھانے کے بیسمنٹ، گراونڈ اور فرسٹ فلور کا معائنہ کیا ، انہوں نے تھانے میں موجود شہریوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور کیسز کے بارے دریافت کیا۔ محسن نقوی نے ایس ایچ او  کو شہریوں کی داد رسی کے لئے احکامات دئیے۔ 

 وزیرداخلہ  نے فرنٹ ڈیسک کا ریکارڈ چیک کیا اور سائلین کی درخواستوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا، محسن نقوی کا درخواستوں پر مقرر کردہ مدت میں کارروائی کا حکم دیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے حوالات میں واحد  قیدی سے کیس کے بارے پوچھا۔  وزیرداخلہ نے شہری کی درخواست پر ایس ایچ او کو ڈکیتی کے ملزمان 7 روز میں گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا۔ محسن نقوی نے بیسمنٹ میں پولیس آفیسرز کی بیرک کا بھی معائنہ کیا ۔ 

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے کسی بھی تھانے کا پہلا دورہ تھا ، تھانے کی حالت دیکھ کر افسوس ہوا۔ انصاف فراہم کرنے والوں کا یہ  حال ہے تو شہریوں کا کیا ہوتا ہو گا۔ پنجاب کی طرح اسلام آباد کے تھانوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں