جمال الدین جمالی: انسدادِ دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس میں 4 نئے ملزمان کی شناخت ہو گئی۔
انسدادِ دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے سماعت کیس کی سماعت کی، ملزمان کو شناخت پریڈ میں شناخت ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔
دورانِ سماعت عدالت میں 4 ملزمان کی شناخت کر لی گئی، عدالت نے 4 ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، ملزمان میں احمد سبحانی، غلام حیدر، سجاد حیدر اور بلال شامل ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے ملزمان کو 22 جون (بروز ہفتہ) کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔