ویب ڈیسک : سانگھڑ منگلی تھانے کی حدود گاؤں نندوخان شر میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا معاملہ، ممبر قومی اسمبلی و مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ عطا مری نے واقع کا نوٹس لے لیا ۔
فصل میں گھس جانے پر بےرحم ملزمان نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی، جس پر شازیہ عطا مری نے معاملے کا شخت نوٹس لیتے ہوئے تفصیلات طلب کرلیں۔ شازیہ مری نے متعلقہ کو اداروں کو جلد از جلد شفاف تحقیقات کرکے مجرم کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہدایات جاری کردیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب اونٹ مالکان کا کہنا ہے کہ پولیس نے اپنی مرضی سے نامعلوم افراد پر مقدمہ داخل کیا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ جس زمیندار کی زمین میں وقوعہ ہوا ہے اس پر مقدمہ داخل کیا جائے۔