ویب ڈیسک : عید الاضحی کی آمد کے ساتھ ہی مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش بھی بڑھ گیا ہے، شیخ رشید بھی جانور خریدنے مویشی منڈی پہنچ گئے ۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی عید الاضحیٰ کے لیے جانور خریدنے مویشی منڈی پہنچ گئے ، جہاں انہوں نےعید الاضحیٰ کے لیے اونٹ خرید لیے ۔
واضح رہے کہ عید قرباں میں ایک روز باقی ہے، اس لیے مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے، جانور خریدنے کیلئے لیے آئے خریداروں اور بیوپاریوں میں بھاؤ تاؤ جاری ہے۔ خوبصورت، دلکش اور وزنی جانور خریدنا ہر خریدار کی خواہش ہے مگر بہترین قیمت کے لیے بیوپاری بھی خوب جتن کرتے ہیں۔
دوسری جانب جانوروں کی گھروں تک منتقلی پر شہری پریشان نظر آرہے ہیں ، پک اپ مالکان کےنخروں نےشہریوں کومشکل میں ڈال دیا ہے، جس کے بعد جانوروں کیلئے کسی نے لیا چنگچی تو کسی نے لوڈر رکشہ کا سہارا لیا۔ اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ پک اپ والے 5 ہزار روپے سے کم کرایا نہیں مانگتے، لوڈررکشہ والےایک ہزار روپے میں مان جاتےہیں جبکہ چنگچی رکشے والے 200، 300 روپےمیں جانورگھرتک پہنچادیتےہیں۔