ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرک اور لوڈر رکشہ میں خوفناک تصادم، 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

 ٹرک اور لوڈر رکشہ میں خوفناک تصادم، 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : خیر پور ناتھن شاہ میں ٹرک اور لوڈر رکشہ میں تصادم کے باعث 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں  ٹرک اور لوڈر رکشہ میں تصادم کے باعث خواتین سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار لوڈر رکشے میں سوار افراد کا تعلق شکارپور کے گاؤں پیر بخش کھوسو سے ہے، زائرین درگاہ سے واپس شکارپور جا رہے تھے جس دوران حادثہ پیش آیا۔حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔