ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگراں حکومت کے بجٹ میں شامل ترقیاتی اسکیمیں بند کرنے سے سست روی ہوئی، وزیرِ اعلیٰ سندھ

 نگراں حکومت کے بجٹ میں شامل ترقیاتی اسکیمیں بند کرنے سے سست روی ہوئی، وزیرِ اعلیٰ سندھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں بجٹ بنایا گیا، اگلے سال سندھ ریونیو بورڈ کا ہدف 350 ارب روپے ہو گا۔

کراچی میں مراد علی شاہ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شرح نمو کا ہدف پورا نہیں کر سکے، اگلے مالی سال 3.5 فیصد کی شرح نمو کا ہدف مشکل لگتا ہے، شرح نمو کا ہدف پورا کرنے کی کوشش کریں گے، بجٹ میں پرانی اسکیمیں مکمل کرنے پر زور رہے گا۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کے بجٹ میں شامل ترقیاتی اسکیمیں بند کرنے سے سست روی ہوئی، بجٹ میں سیلاب متاثرین کی بحالے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔  کرنٹ ریونیو خرچ کا 70 فیصد تنخواہوں میں جاتا ہے، اگلے سال سندھ ریونیو بورڈ کا ہدف 350 ارب روپے ہو گا۔