عید قریب آتے ہی ٹرانسپورٹ مافیا سرگرم، کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ

15 Jun, 2024 | 02:05 PM

 میر کیریو : عید قریب آتے ہی ٹرانسپورٹ مافیا سرگرم, اپنے پیاروں میں عید منانے کے لیے جانے والے شہریوں کو لوٹا جانے لگا . 

پیٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ مافیا کی جانب سے کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیا گیا۔ لاڑکانہ جانے والے مسافروں سے 1500 کی جگہ 2500 کرایہ لیا جا رہا ہے، نوابشاھ جانے والے مسافروں سے 11 کی جگہ 1600 کرایہ وصول کیا جا رہا ہے، اسلام آباد کا کرایہ 5000 ہزار ہے لیکن مسافروں سے 7000 تک وصول کیے جا رہے ہیں۔ حیدرآباد کا کرایہ 500 روپے ہے لیکن مسافروں سے ایک ہزار روپے لیے جارہے ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ مکمل طور پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

دوسری جانب پیاروں میں عید منانے کے لیے جانے والے شہری ٹرانسپورٹ مافیا کے سامنے بے بس ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم سیہون جا رہے ہیں لیکن سیہون اور لاڑکانہ کا کرایہ ایک ہی لیا جا رہا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ حرکت میں آئے ٹرانسپورٹ مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے، مجبوری کا فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ گاڑیاں واپسی میں خالی آتی ہیں اس لیے کرایہ بڑھایا ہے۔

مزیدخبریں