ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کو ریلیف دینے پر مریم اورنگزیب کا وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین

عوام کو ریلیف دینے پر مریم اورنگزیب کا وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین
کیپشن: Maryam Aurangzeb, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سینیر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی جانب سے عوام اور صنعت کار برادری کو ریلیف دینے پر وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ 

مریم اورنگزیب  کا کہنا ہے کہ 100 دن میں وزیراعظم شہباز شریف نے وفاق اور مریم نواز شریف نے پنجاب میں عوامی خدمت اور ملکی معیشت کی بحالی کے لئے بے مثال کام کیا ہے۔ شہباز شریف کا بجٹ معیشت کو درست سمت میں ڈالنے اور استحکام دینے کا نظریہ ہے۔ پچھلے ادوار میں معیشت کے ساتھ جو کھلواڑ ہوا وہ سلسہ اب بند ہوُچکا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل ترین وقت میں پاکستان کی معیشت کو ٹھیک کرنے کا بیڑہ اُٹھایا۔ کسی کی طرح ملک کو ڈیافالٹ کر کے چھوڑا نہیں بلکہ بہادری دلیری اور نیک نیت کے ساتھ عوام کا بازو بنے اور ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا تھا، اب ملک کو معاشی ترقی اور عوام کو ریلیف دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔ 

انہوں نے کہاکہ قائد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کو واپس ترقی و خوشحالی کی منزل کی طرف تیزی سے لے جا رہی ہے۔ صنعتوں کے لئے بجلی کی لاگت کم ہونے سے کاروبار، روزگار اور برآمدات میں اضافہ ہو گا ۔پٹرول کی قیمت میں اب تک 35 روپے کی کمی عوام سے وعدوں کی تکمیل اور خوشحالی کی نوید ہے ۔ عوام کے لئے بڑھتا ہوا ریلیف دیکھ کر ملک کو ڈیفالٹ کے کنارے دھکیلنے والوں میں گھبراہٹ بڑھتی جا رہی ہے۔  انشاءاللہ اللہ سب بہتر کرے گا بس عوام کو ساتھ دینا
ہوگا ۔