عمران یونس : لاہور سمیت 7 ڈویژنز میں ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کالجز کی اسامیاں خالی، وزیراعلی نے مختلف پرنسپلز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو خالی اسامیوں کے اضافی چارج سونپ دیئے۔
لاہورسمیت صوبہ بھر کے7 ڈویژنز میں ڈائریکٹر آف ایجوکیشن(کالجز) کی اسامیاں ایک عرصہ سے خالی ہیں۔ وزیراعلی کی منظوری کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن نے مختلف کالجزمیں تعینات پرنسپلز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو خالی اسامیوں کے اضافی چارج سونپ دیئے ہیں۔ لاہور، بہاولپور، ملتان، راولپنڈی، سرگودھا، ڈی جی خان اور گوجرانوالہ ڈویژن میں اسامیاں خالی ہیں۔ 2 پرنسپلز، 4 ایسوسی ایٹس اورایک اسسٹنٹ پروفیسر کواضافی چارج دیا گیا ہے۔