لاہور میں پنجاب کا پہلاسرکاری سکول سولر پینل پر منتقل

15 Jun, 2024 | 01:04 PM

سٹی42: لاہور میں پنجاب کے پہلے سرکاری سکول کو سولر پینل پر منتقل کردیا گیا،گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ میں 25 کے وی کا سولر پینل لگ گیا،مذکورہ سولر پینل سے 300 پنکھے چلائے جاسکیں گے۔

گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ کے پرنسپل سید عبدالواحد کا کہنا تھا کہ مذکورہ پینل تاجر رہنماء باو بشیر اورممبر سکول کونسل میاں بلو کے تعاون سے لگایا گیا۔انھوں نے کہا کہ موسم گرما کی چھٹیوں کے فوراً بعد ہائی سکول کی تمام کلاسز میں اے سی لگائے جائیں گے۔

پرنسپل عبدالواحد نے بتایا کہ سولر پینل نہ ہونے کے باعث 3 لاکھ روپے بل آتا تھا، سولر پینل لگنے سے بجلی کے بلز کی بچت ہوگی۔

مزیدخبریں