بانی پی ٹی آئی کی پنجاب کابینہ کے فیصلے کیخلاف درخواست 20 جون کو سماعت کیلئے مقرر

15 Jun, 2024 | 12:45 PM

Ansa Awais

ملک اشرف:  بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف نئے مقدمات درج کرنے کے متعلق کابینہ فیصلے کے خلاف دائر درخواست 20 جون کو سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی۔

 بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف نئے مقدمات درج کرنے کے متعلق کابینہ کے فیصلے پر اہم پیش رفت سامنے آ گئی، لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی کابینہ کے فیصلے کے خلاف درخواست 20 جون کو سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی، جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

 واضح رہے کہ پنجاب کابینہ نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف نئے مقدمات درج کرنے کی منظوری دی تھی۔
 

مزیدخبریں