پرویز الہٰی کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

15 Jun, 2024 | 11:29 AM

Ansa Awais

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی اینٹی کرپشن کے مقدمے میں ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال 20 جون کو پراسیکیوشن کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ پنجاب حکومت نے پراسییکیوٹر جنرل کی وساطت سے درخواست دائر کررکھی ہے
پنجاب حکومت کی درخواست میں چودھری پرویز الہٰی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا

یاد رہے کہ پراسیکیوشن نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور رہنما پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی ضمانت منظوری کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔



مزیدخبریں