ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الضحیٰ سے قبل سبزیاں چالیس فیصد مہنگی فروخت ہونے لگی

عید الضحیٰ سے قبل سبزیاں چالیس فیصد مہنگی فروخت ہونے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گراں فروش کی جانب سے مہنگے داموں میں سبزیاں فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ، عید قربان کے پیش نظر سبزیاں سرکاری ریٹ کی نسبت بیس سے چالیس فیصد مہنگی فروخت ہونے لگیں۔
ضلعی انتظامیہ سرکاری ریٹ لسٹ کے اطلاق میں ناکام ، شہری منگے داموں میں سبزی بیچنے والوں سے پریشان ہوکر رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق آلو کی سرکاری قیمت 75 روپے مقرر  ہے جبکہ مارکیٹ میں 85 روپے کلو میں فروخت جاری ،  پیاز کی سرکاری نرخ 100 روپے ہے جبکہ مارکیٹ میں 120 روپے میں فروخت جاری ،  ٹماٹر کی سرکاری قیمت 105 روپے مقرر  جطکہ فروخت 140 روپے میں جاری ،  لہسن کا سرکاری نرخ 275 روپے مقرر  جبکہ فروخت 285 میں جاری ، سبز مرچ کا سرکاری نرخ 85 روپے مقرر  جبکہ فروخت 90 روپے میں جاری ، لیموں کا سرکاری نرخ 315 روپے مقرر  جبکہ فروخت 330 میں جاری ،  ادرک کا سرکاری ریٹ 630 روپے مقرر  جبکہ فروخت 650 میں جاری ، شملہ مرچ کا سرکاری نرخ 165 روپے مقرر  جبکہ فروخت 170 میں جاری اور مٹر کا سرکاری ریٹ 225 روپے مقرر  کیا گیا لیکن فروخت 235 میں جاری ہے۔

شہریوں کی جانب سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے قیمتوں میں اطلاق کروانے کا مطالبہ کیا گیاہے۔