سٹی42:عید الضحیٰ کے پہلے اور دوسرے روز بھی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
جاری کردہ مراسلہ کے مطابق ملاقاتوں کا سلسلہ صبح 9بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہےگا، ملاقات صرف فیملی ممبر کریں گے رشتہ داراور دوست احباب کو اجازت نہیں ہوگی۔ ملاقات صرف شیڈ میں ہوگی وی وی آئی پی ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی، جیل افسران مانیٹرنگ کیلئے انتظارگاہ اور ملاقات شیڈکا دورہ کریں گے۔ آئی جی آفس کا مانیٹرنگ سیل آن لائن کیمروں سے موومنٹ پر نظر رکھے گا، کسی بھی قسم کی بے ضابطگی پر رپورٹ فوری آئی جی جیل کو بھجوائی جائے گی۔
عید کے پہلے روز جیل میں قیدیوں کے لئے خصوصی کھانے تیار کئے جائیں گے جبکہ عید کے دوسرے روز قربانی کے گوشت سے کھانے تیار کرکےڈنر دینے کا حکم بھی دیا۔
آئی جی جیل نے لاہور سمیت تمام جیلوں میں عملدرامد کےلئے مراسلہ جاری کردیا ہے۔