سٹی42: پنجاب بھر کی جیلوں کومحفوظ بنانے کیلئے جدید کیمرے نصب کرنے کا حکم ، جیلوں کے ایک ایک انچ کو کیمروں کی کوریج میں لایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق تمام دفاتر، قیدیوں کی بیرکس، سکیورٹی وال سرویلنس ، جیمرز ایریا، کچن، ہسپتال، لائبریری اور تمام راستے سرویلنس میں آئیں گے۔ پنجاب کی 43 جیلوں میں 4500 جدید کیمرے نصب کیے جائیں گے۔
ہائی سکیورٹی زون کی طرز پر تمام مقامات کی مانیٹرنگ کیمروں کی مدد سے کی جائے گی۔ کیمروں کی تنصیب سے جیل میں کی جانے والی ہر حرکت سرویلنس میں آئے گی۔
نئے نصب کیے جانیوالے کیمرے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے، مانیٹرنگ کیلئے تمام جیلوں، آئی جی جیل آفس ،محکمہ داخلہ میں کنٹرول روم قائم ہوں گے۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی زیر صدارت جیل ریفارمز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن عاصم رضا و دیگر نے شرکت کی۔