مصطفیٰ آباد:سپارکنگ کی وجہ سے ٹرانسفارمر  میں آتشزدگی ،شہری بجلی سے محروم

15 Jun, 2024 | 09:39 AM

سٹی42:مصطفیٰ آباد کے علاقہ میں ٹرانسفارمر میں آتشزدگی ، بجلی کی اوور لوڈنگ اور سپارکنگ کی وجہ سے ٹرانسفارمر  میں آگ لگ گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے کے بعد ٹرانسفارمر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث ٹرانسفارمر  کے نیچے موجود گاڑی کو نقصان پُہنچا اور ساتھ  ہی موجود فلیٹ کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ آگ لگنے پر فلیٹ میں موجود3افراد نے کھڑکی سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔

دوسری جانب ریسکیو 1122 نے موقع پر پُہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ  آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ٹرانسفارمر میں آگ لگنے  کے باعث مصطفیٰ آباد کا علاقہ بجلی سے محروم ہوگیا۔

مزیدخبریں