ڈیفنس کار حادثہ ، عدالت آج ملزم افنان پر فرد جرم عائد کرے گی

15 Jun, 2024 | 09:05 AM

سٹی42: ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے 6افراد کی ہلاکت کا معاملہ ،  کم عمر ملزم افنان شفقت سمیت دیگر کیخلاف ٹرائل کی کاروائی آج ہو گی۔
کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد کریں گے۔ عدالت آج کم عمر ملزم افنان اور اس کے والد پر فرد جرم عائد کرے گی۔ کم عمر ملزم افنان کوجیل سے ٹرائل کی حاضری کے لئے آج پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب ملزم افنان کے والد شفقت اعوان بھی بطور ملزم حاضری کیلئے پیش ہو ں گے۔

مزیدخبریں