عیدالاضحی کی چھٹیوں کے بعد مقدمات کی سماعت کیلئے ججز روسٹر میں ترمیم

15 Jun, 2024 | 08:44 AM

سٹی42: عیدالاضحی کی چھٹیوں کے بعد مقدمات کی سماعت کیلئے ججز روسٹر میں ترمیم ، چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی منظوری کے بعدچوتھا ترمیمی ججز روسٹر جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس مسعود عابد نقوی 20 جون سے 22 جون تک پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے، جسٹس اسجد جاوید گھرال 20 سے 22 جون تک پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے، جسٹس مزمل اختر شبیر بھی 20 سے 22 جون تک پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے، جسٹس انوارِ الحق پنوں ،جسٹس انوارِ حسین بھی 20 سے 22 جون تک پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے جبکہ  جسٹس محمد رضا قریشی بھی 20 سے 22 جون تک پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے۔

مزیدخبریں