ثمرہ فاطمہ: لاہور میں آج کل گڑھی شاہو کے رہائشی محمد انعام کے 160 کلو وزنی اور 4 فٹ اونچے بکروں کی دھوم ہے۔ محمد انعام نے خالص خوراک سے 18 ماہ تک کھلا پلا کر ناز نخروں سے پال کر قربانی کے لئے جو بکرے تیار کیے ہیں ان کا وزن ایک سو ساٹھ کلو تک پہنچ گیا ہے۔
کچھ لوگ سالہا سال سے گھروں میں پالے ہوئے جانور کو عید الاضحیٰ پر قربان کرنے کو ترجیح د یتے ہیں۔ گڑھی شاہو کے رہائشی محمد انعام کا شمار بھی انہیں لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے 18 ماہ سے امرتسری اور ناگرہ نسل کے بکرے بڑے لاڈ سے پالے ہیں۔ 160 کلو وزنی اور 4 فٹ قد کے ان بکروإ کو سبز چارے کے ساتھ پراٹھے، مکھن، اور بادام کھلا کر اور دودھ، لسی پلا کر بڑا کیا ہے ۔
شہری محمد انعام نے بکروں کو دلکش سجاوٹی سامان سے سجانے کے ساتھ ساتھ گرمی میں ان کے لیے سائے کا بندوبست بھی کر رکھا ہے۔