نیشنل کالج آف آرٹس میں  منفرد فن پاروں کی نمائش

15 Jun, 2024 | 05:03 AM

فاطمہ عارف:  نیشنل کالج آف آرٹس،ملک بھر کے نامور فنکاروں کے دلکش و منفرد فن پاروں پر مبنی نمائش ہوئی۔ اس نمائش میں این سی اے کے تربیت یافتہ آرٹسٹوں نے اپنے سینکڑوں خوبصورت فن پارے شائقین کے دیکھنے کے لئے پیش کئے۔ ان میں لباس، جوتوں، ایکسیسریز اور  آرائشی اشیا کے منفرد  نمونے شامل تھے۔

تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے  نمائش دیکھنے کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کمال کے شہر میں آیا ہوں۔  نیشنل کالج آف آرٹس کمال کا ادارہ ہے۔ اسے سارے پاکستان کے  علاقوں کے ساتھ کنیکٹ ہونا چاہئے۔ ہمارا کلچر بہت  بڑا ہے۔ ہماری روایات کو جدید عہد میں متعارف کروانے کے لئے اس ادارہ کو مضبوط کرنا چاہئے۔ اور اس کام کو سارے پاکستان میں متعارف بھی کروانا چاہئے۔

اس نمائش کو لاہور کے فن و ہنر سے شغف رکھنے والے شہریوں اور آرٹ کے سٹوڈنٹس کی بڑی تعداد نے دیکھا۔ 

مزیدخبریں