ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلڈ ڈونرز ڈے پر مینٹل ہاسپٹل میں آگاہی واک

Blood Donars Day, Blood Transfusion, Thalassemia, Hemimelia, City42, Mantle Hospital Lahore, Awareness walk,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاطمہ عارف:  خون کے عطیات کا عالمی دن لاہور کے مینٹل ہاسپٹل میں بھی بھرپور انداز سے منایا گیا،  مینٹل ہاسپٹل اور انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن سروس نے مل کر  بلڈ ڈونر ڈے کی مناسبت سے اوئیرنیس واک کا اہتمام کیا جس میں خون کے امراض میں مبتلا بچوں نے بھی آگاہی بینرز  کے ساتھ حصہ لیا ۔  

14جون کا دن دنیا بھر میں رضا کارانہ طور پر خون عطیہ کرنیوالوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور عطیہ کرنے کے رجحان کو بڑھانے کیلئے منایا جاتا ہے۔

 اس واک میں پنجاب کے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق بھی شریک ہوئے۔  واک کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیر صحت کا کہنا تھا کہ خون کی بیماریوں کا شکار بچوں کی زندگی بچانے کیلئے دن رات ہمہ وقت کوشاں ہے۔
ڈائریکٹر آئی بی ٹی ایس پروفیسر شبنم بشیر، ڈاکٹر عمران بشیر،ڈاکٹر رابعہ نوشین، ڈاکٹر رانا کاشف، ڈاکٹر شائستہ سمیت دیگر نےبھی شرکت کی ۔




۔