مریم نواز ہمارا واٹر فلٹریشن پلانٹ مرمت کروائیں، نظام بلاک علامہ اقبال ٹاؤن کے مکینوں کی دہائی

15 Jun, 2024 | 03:36 AM

اقصیٰ سجاد:  نظام بلاک علامہ اقبال ٹاؤن کا واٹر فلٹریشن پلانٹ انتظامیہ کی غفلت کے سبب خراب ہو کر  مرمت کے انتظار میں ناکارہ ہو گیا۔علاقہ کے مکینوں کو صاف پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ 

 علامہ اقبال ٹاؤن  کے نظام بلاک میں اکلوتا  واٹر فلٹریشن پلانٹ کئی ماہ پہلے خراب ہوا تو انتظامیہ اسے بند کر کے مرمت کروانا بھول گئی۔  خراب پڑے پڑے یہ واٹر فلٹریشن پلانٹ ناکارہ ہو رہا ہے لیکن انتظامیہ خوابِ غفلت سے بیدار ہونے پر آمادہ نہیں۔ 

علاقہ  کے مکینوں کو صاف پانی کی قلت کا سامنا کرتے مہینے گزر گئے ہیں۔ 
نظام بلاک کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ دوسرے علاقے میں نصب واٹر فلٹر پلانٹ سے پانی بھر کر لانا پڑتا ہے۔ صاف پانی نہ ملنے سے  بچے بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ۔ روانہ دور دراز سے صاف پانی بھر کر لانا  زندگی کی پہلے ہی ناقابلِ برداشت مشکلات کو بڑھا دیتا ہے۔  بار بار درخواستیں کرنے کے باوجود انتظامیہ  واٹر فلٹریشن پلانٹ کی مرمت کا معمولی مسئلہ حل نہیں کر رہی۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے اپیل کی ہ وہ اس واٹر فلٹریشن پلانٹ کی مرمت کیلئے خود حکم جاری کریں اور انہیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا  مسئلہ حل کروائیں۔

مزیدخبریں