پانچ لاکھ کا شیرِ پنجاب؛ سگیاں منڈی میں مالک کو کسی بڑے دل والے گاہک کا انتظار

15 Jun, 2024 | 03:13 AM

ماہدہ حمید:  سبز چارے اور  چنے کی دال اور ونڈے کے ساتھ  دودھ ،مکھن، فروٹ اور مربے کھا کر پلے ہوئے خوبصورت بکرے "شیرِ پنجاب"  کی سگیاں مویشی منڈی میں دھوم مچ گئی۔  خوبصورت قد آور بکرے کے مالک نے "شیرِ پنجاب" کی قیمت پانچ لاکھ روپے مانگ لی۔ 

گاہک شیر پنجاب کی خوبصورتی سے متاثر ہو کر اسے خریدنا تو چاہتے ہیں لیکن اس کی بھاری قیمت آڑے آ رہی ہے۔ 

شیرِ پنجاب کے مالک کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس بکرے کو دودھ پلانے کے لئے ایک بھینس الگ سے رکھی ہوئی ہے۔ اس بکرے کو دودھ کے ساتھ  مکھن، فروٹ اور مربے کھلا کر پیار سے پالا ہے اس لئے وہ اس کی قیمت پانچ لاکھ روپے مانگ رہے ہیں۔ سگیاں  منڈی مین آئے ہوئے ایک گاہک کا شیرِ پنجاب پر دل آ گیا تو وہ اس کی ساڑھے تین لاکھ روپے قیمت دینے پر تیار ہو گئے لیکن بکرے کے مالک نے صاف انکار کر دیا۔

عید الاضحیٰ کی آمد میں صرف دو دن رہ گئے ہیں اور خوبصورت شیرِ پنجاب  کا مالک کسی بڑے دل والے گاہک کے انتظار میں ہے جو اس کی مانگی ہوئی قیمت ادا کر کے قربانی کے لئے پالے ہوئے اس خوبصورت بکرے کو لے جائے۔ 

مزیدخبریں