رات گئے شہریوں کی مویشی منڈیوں میں آمد، بعض سڑکوں پر ٹریفک جام

15 Jun, 2024 | 02:47 AM

عابد چوہدری، طلحہ:  جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات مناواں مویشی منڈی کے اطراف خریداروں کی مویشی منڈی پر ہلغار کے سبب  شدید ٹریفک جام ہو گیا۔
جی ٹی روڑ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ حکومت کی جانب سے مویشی منڈیوں کے اطراف ٹریفک رواں رکھنے کے انتظامات آج شب ناکافی ثابت ہوئے۔
نصف شب کے بعد بھی ٹریفک جام میں پھنسے شہری پریشان ہیں اور ٹریفک کو معمول پر لانے کے ذمہ دار  ٹریفک  وارڈنز  سڑکوں سے غائب ہیں۔

مویشی منڈیوں میں قیمتیں گرنے کا رجحان

عید الاضحیٰ میں صرف دو دن باقی رہنے اور مویشیوں کی خرید و فروخت میں انتہائی سستی کے سبب جمعہ کی شب لاہور شہر کے اطراف مویشی منڈیوں میں بکروں اور دیگر جانوروں کی قیمتیں گرنے لگیں، قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد نے مویشی منڈیوں کا رخ کر لیا۔

عید قرباں میں 2 روز باقی  رہ گئے اور دوسرے شہروں سے لاہور کے شہریوں کو فروخت کرنے کے لئے لائے گئے بیشتر جانور اب تک فروخت نہیں ہو سکے۔  جمعہ کی شب جانوروں کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے مویشی منڈیوں کا رخ کر لیا۔ سگیاں منڈی میں رات گئے تک شہری قربانی کے جانوروں کی خریداری میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔ 
سگیاں مویشی منڈی میں 40 ہزار سے ایک لاکھ  روپے تک قیمت کے بکرے دستیاب ہیں۔  ایک سے چار لاکھ روپے تک مالیت کے بیل بھی سگیاں منڈی میں موجود ہیں۔ 

شاہ پور کانجراں منڈی میں بھی  عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی خریداروں کا رش بڑھ گیا۔منڈی میں لائے گئے خوبصورت بیل خریداروں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ 
ایک بیوپاری نے سفید اور کالے رنگ کے بیل کی خوبصورتی کے باعث منہ مانگی قیمت مانگ لی۔ شاہ پور کانجراں مویشی منڈی میں 3 من وزنی بیل 1 لاکھ روپے میں فروخت کیلئے موجود ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ  مہنگائی کے باعث سنت ابراہیمی کی ادائیگی بھی مشکل ہوتی جا رہی ہے۔ 

مزیدخبریں