سٹی42: عید الالضحی کی تعطیلات کے دوران پاکستان اور ایران کا تفتان بارڈر پر آمدورفت چار دن بند رہے گی جبکہ ریمدان گبد سرحد دو دن بند رہے گی.
آج تفتان سرحد سے کوئٹہ کے لیے آخری کانوائے روانہ ہوگا۔
عید کی چھٹیوں کے دوران تفتان سرحد کھلی رہے گی تاہم آمدورفت بند رہے ی ۔ ریمدان گبد بارڈر 17 اور 18 جون کو دو دن بند رہے گا۔
تفتان سے آج کوئٹہ کے لئے روانہ ہونے والے کانواے میں شامل مسافروں میں ایک بڑی تعداد زائرین کی ہے جو ایران میں زیاتوں سے واپس آ رہے ہیں۔
تفتان سے آج روانہ ہونے والے کانوائے کے بعد ایک ہفتے تک کوئی کانوائے روانہ نہیں ہو گا۔
سرکاری حکام نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ عید الالضحی کی تعطیلات کے دوران پاک ایران سرحد پر سفر سہولیات کی عدم دستیابی کی بنا پر پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔