شہباز شریف اپنی حکومت کے سو دن پر آج قوم سے خطاب کریں گے

15 Jun, 2024 | 01:52 AM

اویس کیانی:  وزیراعظم شہباز شریف کی  حکومت کے  100 دن مکمل گئے۔ شہباز شریف اپنی سو روزہ پرفارمنس پر آج قوم سے  خطاب کریں گے۔ وزیراعظم بجٹ میں عوام پر پڑنے والے بوجھ  کی ناگزیریت  کی وجوہات بتائیں گے۔

پرائم منسٹر ہاؤس کے ذرائع  نے بتایا کہ وزیراعظم ملک کی معاشیاور سیاسی صورتحال  سے قوم کو آگاہ کریں  گے اور  اپنی حکومت کی حکمت عملی کے بارے میں عوام کو آگاہ کریں گے۔  وہ  اپنے خطاب میں سیاسی جماعتوں کیلیے اہم پیغام بھی دیں گے ۔

پرائم منسٹر ہاؤس کے ذرائع نے بتایا کہ آج کے خطاب میں وزیراعظم اپوزیشن کو ساتھ مل کر ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی دعوت دیں گے۔

شہباز شریف اپنی  نجکاری پالیسی اور محصولات پر پالسی بیان بھی دیں گے اور بیوروکریسی کی کارکردگی بہتر کرنے اور اداروں میں اصلاحات کی بات بھی کریں گے ۔ 

وزیراعظم اپنے عوامی جمہوریہ چین کے حالیہ  دورے اور ایس آئی ایف سی کی کامیابیوں کے مضمرات کا بھی حوالہ دیں گے ۔

آج کے خطاب میں شہباز شریف چاروں صوبائی حکومتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی بھی بات کریں گے ۔ عدلیہ اور سیکیورٹی اداروں کے حوالے سے بھی اہم بات کریں گے۔ سو دنوں میں ملک کی خاطر جان دینے والے مختلف اداروں کے شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کریں گے۔ وزیراعظم اپنے 3 ماہ کی کارکردگی کا تجزیہ بھی کریں گے۔

مزیدخبریں