پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کو جیل سے رہائی مل گئی

15 Jun, 2024 | 12:30 AM

سٹی42:  میانوالی سے  پی ٹی آئی کے سابق  ایم این اےامجد علی خان کو جیل سے رہائی مل گئی۔ امجد علی خان میانوالی جیل میں قید تھے۔  
میانوالی: امجد علی خان کو نومئی واقعات پر دو مقدمات میں اے ٹی سی سرگودھا عدالت نے بری کردیا تھا ۔ ڈپٹی کمشنر کی طرف سے انہیں 3 ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا ۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے فیصلے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے 3 ایم پی او کے آڈر واپس لے لئے تھے۔ اس کے بعد آج شب میانوالی جیل سے سابق ایم این اے کی رہائی عمل میں آئی۔ 

 جیل سے رہا ہونے کے بعد  امجد علی خان کچھ دیر پہلے گھر پہنچ گئے ہیں۔

مزیدخبریں