ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مویشی منڈیوں میں بھاؤ تاؤ  کے بعد گاہک خالی ہاتھ واپس جا رہے ہیں

Sagyan Animal Market, City42, Barki Animal Market, Eid al Adha, Qurbani, Sacrificial animal, Animal\'s sacrifice, Lahore Eid
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مائدہ وحید: عید آنے میں دو دن رہ گئے، مویشیوں کی منڈیوں میں وقت کم اور مقابلہ سخت والی صورتحال ہے۔  سگیاں منڈی میں جانوروں حریدنے کے لئے گاہکوں نے منڈیوں کا جہاں روح کیا وہیں پر بیوپاریوں نے بھی چھُریاں تیز کر لیں اور  گاہکوں سے من مانی قیمتیں مانگنا شروع کر دیں۔

 گاہکوں اور بیوپاریوں میں بحث و تکرار کا سلسلہ جاری ہے۔  گاہکوں کا کہنا ہے کہ بکروں کی قیمت سمجھ آئے تو خریدیں،  وقت اور پیسہ خرط کر کے بکرا خریدنے کے لئے آتے ہیں لیکن قیمتیں سن کر خالی ہاتھ لوٹنا پڑتا ہے۔

 گاہکوں اور بیوپاریوں میں بحث و تکرار کا سلسلہ جاری ہے۔  گاہکوں کا کہنا ہے کہ بکروں کی قیمت سمجھ آئے تو حریدیں ورنہ حالی ہاتھ لوٹنا پڑتا ہے مائدہ وحید سے مزید جانتے ہیں۔  
 
سگیاں مویشی منڈی میں گاہک آ تو رہے ہیں لیکن بیشتر  کچھ خریدے بغیر خالی ہاتھ واپس بھی جا رہے ہیں۔ گاہکوں کی جانب سے جانور مہنگے ہونے کے شکوے سامنے آ رہے ہیں جبکہ بیوپاری اخراجات پورے نہ ہونے کا رونا رو رہے ہیں۔ بھاؤ تاؤ کے اس کھیل میں وقت ہاتھ سے نکلا جا رہا ہے اور عید میں صرف دو دن رہ گئے ہیں۔ 

گاہک کہتے ہیں کہ جانور قوت خرید کی رینج میں ہو تو سودا ہوتاہے،ورنہ خالی ہاتھ لوٹتے ہیں، یہاں تو  بکرے ہی لاکھوں میں مل رہے ہیں تو بڑا جانور کیسے خریدیں۔


  برکی مویشی منڈی میں خوبصورت بکرے لیکن بیوپاریون کی  بھاری ڈیمانڈز
برکی مویشی منڈی میں بہت خوبصورت بکرے فروخت کے لئے موجود ہیں لیکن گاہک نہ ہونے کے برابر ہیں۔ جانوروں کو فروخت کے لئے دوسرے شہروں سے لانے والے بیوپاریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ اس منڈی کی لوکیشن کا شہریوں کو پتہ نہیں تھا، پانچ چھ روز تک تو یہاں ہم فارض بیٹھے رہے، اب کچھ گاہک آنے لگے ہیں۔


بیوپاریوں نے بتایا کہ منڈی کا راستہ خراب ہے ، گاہک نہ ہونے کے برابر  ہیں۔ دوسری جانب منڈی میں آنے والے گاہکوں کا کہنا ہے کہ جانوروں کی قیمتیں بہت زیادہ بتائی جا رہی ہیں۔ 
عید قرباں میں 2 دن رہ گئے مگر ابھی تک برکی مویشی منڈی میں رش دیکھنے میں نہیں آ رہا۔