ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میکسیکو کےارب پتی کی کشتی تارکین وطن کو بچانےکےلیےاستعمال کی گئی

A Mexican Billionaire's Yacht Was Used to Rescue Migrants in the Mediterranean، city42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پائلوس کے جنوب مغرب میں تقریباً 80 کلومیٹر (50 میل) کے فاصلے پرتارکین وطن کی اوور لوڈڈ کشتی ڈوبی تو اس میں سوار مسافروں کو بچانے کے لئے میکسیکو کے ارب پتی شہری کی کشتی استعمال کی گئی تھی۔ میکسیکن شہری کے اس تعاون کے سبب کشتی الٹنے کے حادثہ میں مرنے ولوں کی تعداد  79 ستک محدود رہی۔

واضح رہے کہ تارکین وطن کی بدھ کے روز ڈوبنے والی مچھیروں والی کشتی میں سینکڑوں افراد لدے ہوئے تھے جو اس کشتی کی وزن اٹھانے کی گنجائش سے زیادہ تھے، اس کشتی کو استعمال کرنے والے سمگلروں کی نے حسی کا یہ عالم تھا کہ کشتی میں ایک بھی مسافر نے لائف جیکٹ ہیں پہن رکھی تھی۔

کشتی کی خستہ حالت سے یونانی حکام کو خدشہ ہو رہا تھا کہ یہ کشتی خطرہ میں ہے، کوسٹ گارڈ والے کہتے ہیں کہ انہوں نے مدد کی پیشکش کی لیکن اس کشتی کے عملہ نے مدد لینے سے انکار کر دیا اور بتایا کہ وہ اٹلی جا رہے ہیں۔  اس نے مزید کہا کہ مالٹا کےایک جہاز نے تقریباً 18:00 بجے کھانا اور پانی فراہم کیا، اور ایک اور کشتی نے اس کے تین گھنٹے بعد پانی فراہم کیا۔

پھر بدھ کو تقریباً 01:40 بجے کشتی پر سوار کسی نے یونانی کوسٹ گارڈ کو مطلع کیا کہ کشتی کا انجن خراب ہو گیا ہے۔

تھوڑی دیر بعد، کشتی الٹ گئی، مکمل طور پر ڈوبنے میں صرف دس سے پندرہ منٹ لگے۔ ایک تلاش اور بچاؤ آپریشن شروع کیا گیا لیکن تیز ہواؤں کی وجہ سے ڈوبتے ہووں کو نکالنا مشکل ہو گیا۔