ساف چیمپئن شپ میں شرکت،پاکستانی فٹبال ٹیم کو بھارت میں کلیئرنس مل گئی  

15 Jun, 2023 | 10:10 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)21 جون سے 4 جولائی تک بھارت کے شہر بنگلورو میں ہونے والی ساف چیمپئن شپ میں شرکت کے لیےپاکستان فٹبال ٹیم کو  وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے کلیئرنس مل گئی۔

 وزارت خارجہ نے 2 جون کو جبکہ وزارت داخلہ نے 15 جون کو خط جاری کیا جس کے بعد باضابطہ این او سی بین الصوبائی رابطے کی وزارت، پاکستان اسپورٹس بورڈ سے جاری کرے گی۔

قبل ازیں دو روز پہلے ماریشیز میں بھارتی ایمبیسی میں ویزوں کے لیے اپلائی کر دیا تھا جہاں قومی ٹیم چار ملکی ٹورنامنٹ کے لیے موجود ہے۔

بھارتی حکام کو جہاں تمام دستاویزات مہیا کر دی گئی ہیں جن میں انڈین حکومت کی کلیئرنس بھی شامل ہے تاہم بھارتی سفارت خانے نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان فٹبال ٹیم کو ماریشیز سے ویزا سے اجرا کے لیے ماریشیز میں پاکستانی سفارت خانے سے تحریری کلیئرنس درکار ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایمبیسی سے کلیئرنس این او سی کے اجرا کے بعد جاری کر دی جائے گی، اگر ہر چیز شیڈول کے مطابق ہوئی تو پاکستان فٹبال ٹیم 18 جون کو ماریشیز سے بھارت کے لیے روانہ ہو جائے گی۔

مزیدخبریں