حافظ منصب اعوان نے بھی تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا

15 Jun, 2023 | 09:28 PM

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے پی پی 151 لاہور سے ٹکٹ ہولڈر حافظ منصب اعوان نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں حافظ منصب اعوان نے کہا کہ ہمارے خاندان نے اس ملک کیلئے بہت قربانیاں دیں،ہم اداروں کے ساتھ تصادم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔

 حافظ منصب اعوان نے کہا کہ موجودہ حالات میں تحریک انصاف کی منفی سیاست کا حصہ نہیں رہ سکتے ، 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت اور پارٹی کو خیر آباد کہتا ہوں۔

مزیدخبریں