بیپرجوئے سائیکلون کا گجرات کے جاکھاؤ ساحل پر لینڈ فال شروع ہو گیا

15 Jun, 2023 | 08:18 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ منورما موہنتی نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ بیپرجوئے سائیکلون کا بھارتی کی ریاست گجرات کے ساحل پر لینڈ فال شروع ہو چکا ہے، یہ عمل چند گھنٹوں میں مکمل ہو گا۔ گجرات کے ساحلی علاقہ  جکھاو میں جہاں بیپر جوئے نے لینڈ فال کیا شددید طوفانی ہوائوں کے سبب بجلی کے کھمبے، درخت اورگھرں کی چھتیں اڑ جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔ 

بھارتی محکمہ موسمیات کے ایک سینئیر  اہلکار کا کہنا ہے کہ ’سائیکلون کی آنکھ آدھی رات تک زمین پر  منتقل ہو چکی ہو گی۔ طوفان کا "وال کلاؤڈ ریجن" ملک کے ساحلی اضلاع میں داخل ہو رہا ہے۔

محکمے کے ڈائرکٹر جنرل، مرتیونجے موہاپاترا نے کہا، "اس طوفان کا وال کلاؤڈ ریجن ساحلی اضلاع میں داخل ہو رہا ہے اور اس وجہ سے، ساحلی اضلاع میں لینڈ فال کا عمل شروع ہو گیا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ"آدھی رات تک، طوفان کی آنکھ زمین پر ہو گی،"

گجرات کے ساحلی اضلاع میں امتحانات ملتوی

بھارت کی ریاست گجرات میں بیپر جوئے طوفان کے باعث  تعلیمی اداروں میں 16 جون کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ گجرات ٹیکنولوجیکل یونیورسٹی (جی ٹی یو) نے اعلان کیا ہے کہ 15-17 جون سے شروع ہونے والے امتحانات طوفان بپرجوئے کی وجہ سے ریاست بھر میں ملتوی کر دیے جائیں گے۔ گجرات کے کئی ضلعوں میں اسکول کل 16 جون کو بند رہنے کا بھی حکم جاری کیا جا چکا ہے۔ 

مزیدخبریں