سٹی 42: حج پر روانگی کے خواہشمند خواتین و حضرات کیلئے بڑی خبر آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج کی محدود نشستوں پر درخواستیں طلب کر لیں۔ محدود نشستوں پر پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں ۔ہارڈشپ درخواست فارم وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔درخواست فارم مذہبی امور کے سیکشن افسر حج پالیسی کو دستی یا بذریعہ ای میل بھجوائیں،حج درخواست فارم پر پورے گروپ کی تفصیلات بھجوائی جا سکتی ہے۔