ویب ڈیسک : بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والےپاکستانیوں کو یورپی یونین نے بڑی خوشخبری سنادی ۔
تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے تعاون سے ماسٹر ڈگری پروگرام سکالر شب کا اعلان کیا گیاہے، جس میں پاکستانی طلباسب سے آگے رہے، 192 پاکستانی طلبا سکالرشپ حاصل کرنے میں کامیاب رہے جس کے بعد بھارت دوسرے نمبر پر رہا جہاں سے 170 طلبا کو سکالرشپ مل سکی، 140 بنگلہ دیشی طلبہ سکالر شپ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
میکسیکو کے 118 جبکہ نائیجریا کے109 طلبہ نے یورپی یونین کے تعاون سے ماسٹر ڈگری پروگرام سکالر شپ حاصل کیا، پروگرام کے تحت اس سال 2835 سکالر شپ دیئے گئے۔