ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا افغانیوں کیخلاف بڑا فیصلہ،سیکیورٹی ادارے حرکت میں آ گئے

Afghanis in Islamabad, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف: قانون نافذ کرنے والے اداروں کا افغانیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن ، گرفتار افغانیوں سے جعلی شناختی دستاویزات برآمد ۔ 

  تفصیلات کے مطابق حکومت نے غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم  افغانیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایف آئی اے نے نادرا سے تمام افغان نیشنلز اور شناختی کارڈ کا ڈیٹا بھی مانگ لیا ،بلاک کارڈز اور بغیر اجازت پاکستان رہنے والے افغانیوں کو ملک بدر کیا جائے گا، رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ نان رجسٹرڈ افغانیوں کی بڑی تعداد پاکستان میں جرائم میں بھی ملوث  ہیں، نو مئی کے واقعات میں بھی افغانیوں کی شمولیت کے شواہد ملے ہیں ، ایف آئی اے نے افغانیوں کی شناخت کے لیے دیگر ایجنسیوں سے بھی مدد مانگی ہے۔ 

 قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ ہزاروں افغانی بلاک اور ایکسپائر شناختی کارڈز پر رہائش پذیر ہیں ، افغانیوں کو جعلی شناختی کارڈ ، پاسپورٹ جاری کرنے پر ایف آئی اے نے تحقیات شروع کر دی ، ایف آئی اے ، انٹیلی جنس بیورو اور نادرا سمیت دیگر اداروں نے سر جوڑ لیے ۔