نارویجن ایمبیسی کےکونسلر کاسنٹرل پولیس آفس کا دورہ

15 Jun, 2023 | 06:17 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک:نارویجن ایمبیسی کےکونسلرمسٹر پِرمارٹن بجرٹن نےسنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔

 تفصیلات کے مطابق مسٹرپرمارٹن بجرٹن نے  آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورسےملاقات کی ،دونوں نے انفارمیشن شیئرنگ، دوطرفہ تعلقات اور  باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نےغیرملکی شہریوں کی سکیورٹی پنجاب پولیس کےاقدامات بارےآگاہ کیا۔

 آئی جی پنجاب کا کہناتھا کہ  غیرملکی شہریوں کی سکیورٹی پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،انہوں نے آئی ٹی احسن یونس کی غیر ملکی وفد کوپنجاب پولیس کے ڈیش بورڈکی ورکنگ پربریفنگ دی،پولیس فورس کی کپیسٹی بلڈنگ کیلئے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق رائے ہوا۔

آئی جی پنجاب اور وفد کے سربراہ کے درمیان یادگاری سووینئرز کاتبادلہ بھی کیا گیا۔

مزیدخبریں