ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سمندری طوفان بائپر جوائے کیٹی بندر کے قریب پہنچ گیا،شہر کا انتظام پاک فوج کے سپرد

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سمندری طوفا بائپر جوائے کیٹی بندر کے قریب پہنچ گیا ہے، ٹھٹھہ انتظامیہ نے کیٹی بندر شہر کا انتظام پاک فوج کے حوالے کردیا ہے سول انتظامیہ کیٹی بندر سے نکل گئی ہے.
 ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غلام فاروق سومرو  کے مطابق  سمندر کی سطح اب میں کچھ کمی واقع ہوئی طوفان کا رخ تبدیل ہونے کی اطلاع ہے،ٹھٹھہ سمندر میں شدید طغیانی کا سلسلہ جاری ہے کوسٹل ہائی وئے کے قریب مزید دو گاؤں عارب اور علی محمد جت زیر آب آگئے۔

  این ڈی ٹی سی حکام کے مطابق ساحلی علاقہ کیٹی بندر اور اسکے گردنواح میں تیز طوفانی ہواوں کے ساتھ طوفانی بارش کا سلسلہ  جاری ہے، ٹھٹھہ جنگ شاہی کے قریب تیز طوفانی ہواوں کے باعث بجلی کے ہائی ٹینیشن کے پول گر گئے ،ٹھٹھہ بجلی کے پول گرنے سے گرڈ اسٹیشن ٹھٹہ کو بجلی کی فراہمی معطل ، بجلی کے ہائی ٹینیشن لائن کی مرمت میں کئی روز لگیں گے، گرڈ اسٹیشن کو متبادل لائن سے بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔