کراچی میں جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کارکنوں کے پتھراو کی وڈیوز وائرل

15 Jun, 2023 | 06:03 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: کراچی میں مئیر کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب کی کامیابی کے بعد  آرٹس کونسل کے باہر جمع جماعت اسلامی اور  پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں تصادم کی وڈیو کلپس پاکستان کے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

ان وڈیو کلپس میں دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو ایک دوسرے پر پتھراو کرتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم زیادہ تر پتھراو جماعت اسلامی اورر اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں کی طرف سے کرنے کے مناظر ٹویٹر اور دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئے۔ 

صارفین میں سے بعض نے اس پتھراو کے واقعہ پر جماعت اسلامی پر تنقید کی اور اسے غیر جمہوری رویہ قرار دیا جبکہ جماعت اسلامی کے سوشل میڈیا میں موجود کارکنوں نے ایسی ٹویٹس بھی پوسٹ کیں جن میں پولیس کی موجودگی میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو مخالف سمت میں پتھراو کرتے دکھایا گیا ہے۔ کافی دیر جاری رہنے والے پتھراو کی وجہ سے آرٹس کونسل کے ارد گرد کا علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ اس پتھراو سے کئی افراد زخمی ہوئے۔

بعد ازاں پولیس حکام نے صورتحال پر قابو پانے کے لئے پولیس کی مزید نفری طلب کر لی۔ پولیس نے کارروائی کر کے پتھراو اور تشدد میں ملوث کئی لوگوں کو گرفتار کر لیا ۔

مزیدخبریں