(ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر سستا ہوکر 1929 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود مقامی صرافہ بازار میں سونا مہنگا کردیا گیا،ایک تولہ سونا 1700 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 20 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح10 گرام سونا 1458 روپے مہنگاہوکر 1 لاکھ 89 ہزار 215 روپے کا ہوگیا ۔ایک تولہ چاندی کی قیمت 2550 روپے پر ہی برقراررہی۔
مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
15 Jun, 2023 | 05:57 PM