کلیم اختر : ٹیکس دہندگان کی جانب سے سیلز ٹیکس اور گوشوارے بر وقت جمع نا کرانے کی صورت میں ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا ، پنجاب ریونیو اتھارٹی نے تمام ٹیکس گزاروں کو خبردار کر دیا ۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے تمام ٹیکس گزاروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس اور گوشوارے بر وقت جمع نا کرانے کی صورت میں اب ایکشن لیا جائے گا۔ اس حوالے سے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے جرمانے اور سر چارج سے بچنے کے لئے ٹیکس دہندگان کو سیلز ٹیکس بروقت جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹیکس پیئرز کو مقررہ وقت پر واجبات کی ادائیگیاں جون میں ہی جمع کرانے کا کہا گیا ہے ۔ بروقت ٹیکس کی ادائیگی نا ہونے کی صورت میں جرمانے کیے جا سکتے ہیں ۔