ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ کے لیے بڑی خبر آ گئی . ہائبرڈ ماڈل منظوری کے بعد ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا . اکتیس اگست سے آغاز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا ، سیکنڈ وینیو سری لنکا ہو گا، ٹوئنٹی فور نیوز نے یہ خبر 11 جون کو دے دی تھی ۔
ایشئن کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کا شیڈول جاری کر دیا . پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے پیش کئے گئے ہائبرڈ ماڈل کو منظور کر لیا گیا ہے جس کے مطابق ایونٹ کے ابتدائی میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ باقی مقابلے سری لنکا میں ہوں گے.
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے جمعرات کو اعلان کیا کہ ایشیا کپ 2023 31 اگست سے 17 ستمبر 2023 تک منعقد ہوگا ۔ٹورنامنٹ کی میزبانی ہائبرڈ ماڈل میں کی جائے گی جس کے چار میچ پاکستان میں ہوں گے اور بقیہ نو میچ سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔
ہائبرڈ ماڈل کے تحت لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان بمقابلہ نیپال، بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان، افغانستان بمقابلہ سری لنکا اور سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش کے مقابلے ہونے کا امکان ہے۔
ایشیا کپ 2023 پاکستان بھارت, سمیت 6 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا.اس ٹورنامنٹ کی خاص بات نیپال کی شرکت ہے، یہ ایشیائی ایونٹ میں نیپال کی ٹیم کی پہلی بار شرکت ہو گی۔ایشیائی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ 31 اگست سے 17 ستمبر تک شیڈول ہے . ایشیا کپ میں 13 میچز کھیے جائیں گے. تمام چھ ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا، سرفہرست دو ٹیمیں فائنل کھیلیں گی. ہائبرڈ ماڈل کی طرز پر پاکستان اور پھر سری لنکا میں کھیلے جانے والے میچز کے فیصلے کی خبر ٹوئنٹی نیوز پر ایک ماہ اور چار روز قبل یعنی گیارہ جون کو نشر کر دی گئی تھی۔