ملک اشرف : چیئرمین ان لینڈ ریونیو اپیلٹ ٹربیونل توقیر اسلم سے وکلاء کےوفد کی ملاقات کی اور ممبر ایگزیکٹو کمیٹی سپریم کورٹ بارمحسن ورک کی قیادت میں وفدنے کیسز کے جلد فیصلوں سمیت دیگر امورکےمتعلق تبادلہ خیال کیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ محسن ورک کی قیادت میں پاکستان ٹیکس کمیونٹی ایسوسی ایشن کے وفد نے لاہور کےدورے کے دوران توقیر اسلم سے ملاقات کی۔ محسن ورک نے انصاف کی فوری فراہمی اور زیر التواء اپیلزکےجلد فیصلوں سمیت دیگر امورکےبارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا بنچ اور بار میں باہمی احترام کا رشتہ ہونا چاہیے۔
ٹیکس گزاروں کی اپیلز پر قانون کے مطابق جلد فیصلے ہونے چاہئیں۔ چیئرمین ان لینڈ ریونیو اپیلٹ ٹربیونل نے وکلا کی تجاویز کو خوش آئند قرار دیا ۔وفد میں عبدالمالک بلوچ، عارف لطیف ، احسن ورک ، ذیشان وڑائچ ، علی اعوان ، یوسف کروڑی، عرفان چٹھہ ، شعیب الیاس، حمزہ حبیب اور شعبان احمد سمیت دیگرشامل تھے۔اس موقع پر جوڈیشل ممبر محمد ناصر اور ٹیکنیکل ممبر رضوان عرفی بھی موجود تھے۔