ویب ڈیسک: گوگل نے بیس سال پرانی دلچسپ گیم کاتاماری Katamari کے فیچرز کو گوگل سرچ کے خفیہ فیچرز کا حصہ بنا کر گوگل اور Katamari گیم کے چاہنے والوں کو گیم کی 20 ویں اینیورسری پر خوبصورت تحفہ دے دیا۔
گوگل کو ایک بورنگ سرچ انجن سمجھ کر استعمال کرنے والے بیشتر صارفین اس دلچسپ فیچر کے استعمال سے ہنوز لاعلم ہیں۔
گوگل پر Katamari لکھ کر سرچ کر کے اس گیم کو کھیلا جا سکتا ہے۔
ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر گوگل پر Katamari سرچ کرنے سے سکرین پر دائیں جانب گوگل نالج باکس پر گیم کا آئیکون نموودار ہو گا جس پر کلک کرنے سے کھیل شروع ہو جاتا ہے۔
کارتاماری گیم میں ایک مقناطیسی گیند گھومتے ہوئے اپنے ارد گرد ہر طرح کی اشیا کو اکٹھا کرتی جاتی ہے اور گوگل سرچ میں چھپائی گئی گیم کی گیند بھی ایسا ہی کرتی ہے۔
اس گیم کو کھیلنے والے صارف کی بورڈ کی ایرو کیز کی مدد سے گیند کو کسی جانب گھمائیں تو وہ راستے میں آنے والے الفاظ اور ٹیبس کو اپنے ساتھ کسی مقناطیس کی طرح چپکا لیتی ہے اور کھیل آگے بڑھتا جاتا ہے۔
تھوڑی ہی دیر میں آپ اس گیند کو گھما کر گوگل سرچ کے صفحہ پر موجود بیشتر مواد کو گیند کے ساتھ چپکا کر صفحہ کو ایسے تاراج کر سکتے ہیں جیسے بیپر جوئے سائیکلون کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ جہاں سے گزرے کا کافی کچھ تاراج کر ڈالے گا۔ لیکن کاتاماری کا تاراج کیا ہوا صفحہ کے باٹم پر موجود کراس کے نشان کو کلک کرنے سے واپس آ جاتا ہے اس لئے آپ اس گیم کو نقصان کے خوف سے آزاد ہو کر کھیل سکتے ہیں۔