ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شر انگیز مواد، عمران خان اوردیگر رہنماؤں کے سوشل میڈیا لنک ایف آئی اے کو ارسال

Imran Khan's inciting Social Media content sent to FIA, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: 8 مارچ سے 9 مئی تک سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شر انگیز مواد کی تشہیر کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت اہم سیاسی رہنماؤں کے سوشل میڈیا لنکس ایف آئی اے کو ارسال کردیے گئے ہیں۔

 پولیس کے مطابق انسٹاگرام، فیس بک اور ٹوئیٹر کے23 لنکس ایف آئی اے کو بھجوائے گئے ہیں، یہ لنکس شاہ محمود قریشی، مراد سعید اور حماد اظہرکی ویڈیوزاور تحریروں پرمبنی ہیں جن میں ریاست مخالف بیانات کی ویڈیوز اور تحریروں کا فرانزک کروایا جا رہا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مواد پی ٹی آئی کی اہم شخصیات اور سوشل میڈیا ہینڈلرز شیئر کرتے رہے۔ لنکس کی فرانزک رپورٹس تفتیشی چالان کاحصہ بنائی جائیں گی۔

 پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کا استعمال کرکے نوجوانوں کو ریاست کیخلاف اکسایا گیا۔