ڈسکہ میں طوفانی بارش سےگھر کی چھت منہدم، 2 بچےجاں بحق

15 Jun, 2023 | 01:02 PM

چاند ملک: ڈسکہ کے علاقے ویرو والا چیمہ میں شدید طوفانی بارش کے دوران گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے دو بچے جاں بحق جبکہ خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

 لواحقین کے مطابق گاڈرز کی کچی چھت آندھی اور شدید بارش کی وجہ سے گرگئی اور چھت تلے آکر دو سگے بھائی سات سالہ زین اور گیارہ سالہ عمیر جاں بحق جبکہ شبانہ بی بی، علی، شہناز بی بی اور شازیہ بی بی زخمی ہوگئے۔

 ریسکیور 1122 کے عملے نے موقع پر پہنچ کر میتیں ملبے سے نکالیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا۔

مزیدخبریں