ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

10 ماہ میں ریلوے کو کتنا خسارہ ہوا ؟

10 ماہ میں ریلوے کو کتنا خسارہ ہوا ؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)مالی سال 2023 کے 10 ماہ میں ریلوے خسارہ 40ارب 76کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا۔

 اعدادوشمار کے مطابق  جولائی 2022 تا اپریل 2023  میں ریلوے آمدنی 49ارب 7کروڑ 16لاکھ 41ہزار روپے ہوئی،رواں مالی سال کے10 ماہ 89ارب 83کروڑ 49لاکھ 18ہزار اخراجات ہوئے۔ 

 ملازمین کی تنخواہ ، الاونسز پر 29ارب 78کروڑ 41لاکھ روپے اخراجات آئے،10ماہ میں پنشن پر 31ارب 84کروڑ 91لاکھ روپے اخراجات آئے،آپریشنل فیول پر 18اب 97 کروڑ 26لاکھ روپے اخراجات آئے،بجلی کی مد میں 2ارب 91کروڑ 40لاکھ روپے اخراجات آئے۔

Ansa Awais

Content Writer