معروف پاکستانی کرکٹر ناہیدہ خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

15 Jun, 2023 | 12:44 PM

Ansa Awais

( سٹی42) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ناہیدہ خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ناہیدہ خان کا بین الاقوامی کریئر 14سال پرمحیط رہا۔

  ناہیدہ خان نے 7 فروری 2009 میں سری لنکا کیخلاف پہلاون ڈے انٹرنیشنل کھیلا۔  ناہیدہ خان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی واحد خاتون کرکٹر ہیں جن کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ انہوں نے 120 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 2014 رنز بنائے اور ایک وکٹ حاصل کی۔ 

مزیدخبریں