ڈالر مزید سستا ہو گیا، نئی قیمت جانئے

15 Jun, 2023 | 11:53 AM

Ansa Awais

( سٹی42)معاشی مشکلات کا شکار پاکستانی شہریوں کو ایک کے بعد ایک اچھی خبر مل رہی ہے، روس سے سستے تیل کی آمد کے بعد اب  روپے کی قدر میں بھی بہتری نظر آئی ہے ، انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 18 پیسے کی کمی ہوگئی ۔

 انٹر بینک میں ڈالر 287.18 روپے سے کم ہوکر 287روپے تک گرگیا،ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے،سٹیٹ بینک کی جانب سے بین الاقوامی ادائیگی کے نظام میں کارڈ کی بنیاد پر سرحد پار لین دین کیلئےبینکوں کو انٹربینک مارکیٹ سے ڈالر حاصل کرنے کی اجازت دینے کے بعد اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بھی  اضافہ ہوا ہے۔

مزیدخبریں