خطرے کی گھڑی قریب آ گئی، سمندری طوفان بپر جوائے سر پر آ گیا

15 Jun, 2023 | 11:40 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: خطرے کی گھڑی قریب آ گئی، سمندری طوفان بپر جوائے سر پر آ گیا، جس کا کیٹی بندر سے فیصلہ ڈیڑھ سو کلو میٹر رہ گیا۔

آج کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقے تیز آندھی، سمندری طوفان اور سیلاب کی زد میں آ سکتے ہیں۔ سمندری طوفان ٹکرانے سے پہلے بدین، سجاول اور کیٹی بندر سے لوگوں کے انخلاء کی آخری کوششیں بھی جاری ہیں۔کبھی ہلکی، کبھی موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔طوفان آج شام کیٹی بندر اور بھارتی گجرات سے گزرنے کا امکان ہے۔

طوفان کراچی سے230 جبکہ ٹھٹھہ سے 235 کلو میٹر جنوب کی سمت میں ہے۔طوفان کے مرکز میں 120 سے 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، سسٹم کے گرد 25 سے 30 فٹ بلند لہریں اٹھ رہی ہیں۔

مزیدخبریں